What is Tajweed

Spread the love

تجویدکیاہے،

تجویدکامطلب کسی چیزکوبہتراورعمدہ بناناہےلیکن جب علوم قرآن کےضمن میں تجویدکاذکرکیاجائےتواسکامعنی قران کے حروف و الفاظ کو انکےمخارج وصفات اور انکے اوزان کےساتھ حسن خوبی سےادا کرنا کہلاتاہے

قرآن تجویدسےپڑھنا کیوں ضروری ہے،

اللہ نے قرآن میں فرمایا”ورتل القرآن ترتیلا”،

قرآن کوٹھہرٹھہرکر)صاف (پڑھو۔

مندرجہ بالا قرآنی آیات سے اس بات کی وضاحت ملتی ہےکہ قرآن کواسکےحق کےساتھ ٹھہرکراورحسن خوبی سےتلاوت کرناچاہیے،اسی وجہ سےیہ مسئلہ بیان کیاگیاہےکہ جوشخص واہ مردہو  یا عورت  باوجود قدرت کےقرآن صحت کےساتھ پڑھنا  (علم تجوید)  نہ سیکھےوہ گنہگارہوگا۔

بنیادی طورپرجب قرآن کی تلاوت وقت بغیرتجویدکےکی جاتی ہےہےتواس میں دوطرح کی غلطیوں کےامکان ہوتے ہیں.

لحن جلی اورلحن خفی

لحن خفی:چھوٹی غلطیوں کوکہتے ہیں  ہیں جیسےسےغنہ غیرہ کی رعایت نہ کرنا اور تلاوت قرآن میں اس طر ح کی غلطیاں مکروہ ہیں .

لحن  جلی : بڑی غلطیوں کو کہتے ہیں ہیں جیسے سے کسی حرف کو اسکے مخرج سے ادا نہ کرنا اور اسکی وجہ سے کسی دوسرے حرف  سےتبدیل ہو جائے   یا تلاوت کرت وقت کسی حرف کو حذف کر دینا  ،اور یاد رکھنا چاہیے لحن  جلی حرام ہے.

تجوید کو رس کے ذریعے   بالغان کو ہم بہت ہی مختصر مدت میں ماہر قاری و علماء کے ذریعے گھر بیٹھے ہی جدید وسائل کا استعمال کرتے ہوئے قرآن کے حرکات وسکنات اورتلاوت کے   بنیادی  اصول ،و لحن جلی ولحن خفی سےبچتے ہوئے تلاوتِ قرآن کا سلیقہ  سیکھنےکاموقع فراہم کرتے ہیں  ،جن کا سیکھنا ہرمسلمان کےلئےضروری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Open chat
1
Scan the code
Asslamo alaikum wa rahmatullahi wa barkatahu 👋
Can we help you?