Spread the love

ہمارے بارے میں

ای-دینیات ہندوستان کا ایک معروف آن لائن ادارہ ہے جو ہر عمر کے بچوں اور بڑوں کے لیے ان کی سطح کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مؤثر طریقے سے کم مدت میں نورانی قاعدہ، تجوید کے ساتھ قرآن پڑھنا و دینیات اور اسلامک اسٹڈیز جیسے اہم اور بنیادی دینی تعلیم کو سیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

مزید خاص طور سے اسکول و کالج کے طلباء و طالبات کے لئے بھی قرآن و حدیث کی روشنی میں مختلف مختصر مدتی کورسز کا بھی نظم کرتا ہے، جس میں وہ طلبہ جو کسی وجہ سے دین کی بنیادی تعلیم سے ناآشنا رہے یا مزید اسلامی علوم کو سمجھنا چاہتے ہیں ان کے لیے عقائد و مسائل اور دین کی اخلاقی و معاشرتی قدروں کو سیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے تاکہ وہ موجودہ چیلنجز و فتنوں کا سامنا کرسکیں اور اپنے دین وایمان کی حفاظت کریں۔

ہمارے اساتذہ مرد و خواتین ملک بیرون ملک کے کے اعلی تعلیمی اداروں کے فارغین ہوتے ہیں، اور اسلامک اسکالرز اور علماء کی ایک معتمد جماعت اس پورے نظام اور تعلیمی معیار کی مسلسل نگرانی کرتی ہے۔

آن لائن دینیات کی ضرورت کیوں ؟

قرآن کو تجوید سے پڑھنا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے اور تجوید سے قرآن نہ پڑھنے پر بعض دفعہ ایسی غلطیاں ہوتی ہیں جو گناہ کا اور قرآن کے معنیٰ کی تبدیلی کا سبب بنتی ہیں، اس لئے ضروری ہے کہ ہم خود کو اور اپنی نسلوں کو قرآن تجوید سے پڑھنا سکھائیں۔

الحمدللہ!   ہندوستان میں مکاتب کے ذریعے سے یہ کام ہورہا ہے لیکن بہت سے بچے آج بھی ایسے ہیں  جن کی رسائی کسی وجہ سے ان مکاتب تک نہیں ہو پاتی اور نہ ہی کوئی  عالم ِدین ان کو میسر ہوتا ہے کہ ان سے تجوید سے قرآن پڑھنا سیکھیں اور دین کی بنیادی تعلیم حاصل کریں،

لیکن انقلابِ زمانہ نے ایسے بہت سے وسائل اور مواقع دستیاب کر دیئے ہیں جن کو استعمال میں لا کر اس خلع کو پر کیا جا سکتا ہے، ای-دینیات ان جدید آلات و ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے گھر پر لیپ ٹاپ/موبائل کی اسکرین کے ذریعے اعلی تعلیم یافتہ و  ماہر عالم ِ دین سے  تجوید سے قرآن پڑھنے اور دینیات سیکھنے نے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

Get Registered For Free Trial Classes

We offer free trial lessons for the first week, after evaluation, you can choose your plan and teacher and can continue your regular classes

About us

e-Deeniyat Indiais a leading online educational platform in India, that provides an opportunity for children and adults of all ages to learn Noorani-Qaida, Qur’an with Tajweed, Deeniyat and Islamic studies, using the modern technology according to their level, effectively in a short period of time.

Social Media

Open chat
1
Scan the code
Asslamo alaikum wa rahmatullahi wa barkatahu 👋
Can we help you?